نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے ترکی کی کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا کی سیکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی ، یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔بھارتی وزارت شہری ہوابازی کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں لوگ ترکی اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیںکیونکہ ان ممالک نے حالیہ پاکـبھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔
سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں (جیسے دہلی، ممبئی اور بینگلورو) پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے، نے اس فیصلے پر فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا۔دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے سیلیبی سے علیحدگی کے بعد اب AISATS اور Brid Group کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔بھارتی ڈپٹی وزیر شہری ہوابازی مرلی دھر موہول نے کہا کہ پورے ملک سے سیلیبی پر پابندی کی درخواستیں موصول ہو رہی تھیں، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔