اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کرنیوالی کمیٹی کیلئے چارٹرآف ڈیمانڈ تیار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کو مدنظر رکھ کر چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ۔
مختصر چارٹر آف ڈیمانڈ میں پی ٹی آئی نے صرف 2مطالبات رکھے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے پہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے جبکہ دوسرا مطالبہ 9مئی اور 26نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے۔ذرائع کے مطابق (آج) ہونیوالے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔