اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

حفیظ شیخ کو کامیاب کرانا مہنگائی میں اضافہ اور آئی ایم ایف کی غلامی کے مترادف قرار

datetime 27  فروری‬‮  2021

کوہاٹ ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے حفیظ شیخ کو کامیاب کرانا مہنگائی میں اضافہ اور آئی ایم ایف کے غلامی کے مترادف ہے، گیلانی کی کامیابی پار لیمان کی عزت میں اضافہ اور جمہوریت کی کامیابی ہو گی ۔حکومتی ارکان ہم سے رابطے میں ہیں سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت کا نقشہ

تبدیل ہو جائے گا ،پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں سب سے آگے اور سارے ریکارڈز توڑ دیے ،بلین ٹری منصوبہ ، بی آر ٓ ٹی،مالم جبہ اور علیمہ باجی کی سلائی مشین بھی کرپشن ہے ۔ قانون سب کیلئے ایک ہو گا تو کرپشن کا ناسور ختم ہو گا ۔ 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ ختم کرنیکی اجازت نہیں دیں گے ۔ ہفتہ کو کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو پہلی بار اپنے ہی ایم این ایز، ایم پی ایز اور اتحادیوں سے بات کرنے پر مجبور کردیا لیکن اب بہت دیر ہوچکی، وہی ایم این ایز اور اتحادی ہم سے بھی رابطے میں ہیں، یہ ان کے لیے ایک موقع ہے وہ ثابت کریں کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں یا کٹھ پتلی کے ساتھ کھڑے ہیں۔بلاول نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے پی ڈی ایم کا امیدوار کھڑا کرنے پر حکومت بہت پریشان ہے اور ان کے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں، حفیظ شیخ کو کامیاب کرانا مہنگائی میں اضافہ اور آئی ایم ایف کے غلامی کے مترادف ہے، ہیں، یوسف رضاگیلانی کی کامیابی سے پارلیمان کی عزت میں اضافہ ہوگا،جمہوریت کی کامیابی ہوگی، انہوں نے کہا کہ آج ہم معاشی ترقی میں افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہیںنا لائق حکومت نے عوام کو مہنگائی میں ڈبو دیا ہے ،سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا اور لانگ مارچ ہونا ہے۔ ہر

شہر اور گلی سے اسلا م آباد کی طرف مارچ ہو گا اور ہم اسلام آباد روانہ ہو ں گے عوام مارچ کیلئے تیاری پکڑیں تا کہ کٹھ پتلی ناجائز وزیراعظم کو ہٹا سکیں، ضمنی الیکشن میں ہار کے بعد پتہ چل گیا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے فیصلے عوام کریں، ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خیبر پختون خوا کو نام دے

کر عوام کو شناخت دی، پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے امجد آفریدی اور سینیٹر شمیم آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی غریب عوام کو روزگار دلواتی تھی لیکن موجودہ حکومت نے روزگار چھین لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پچھلے دور

میں صدر آصف علی زرداری نے ملک بھر میں نہ صرف روزگار دیے بلکہ تنخواہوں میں بھی سو فیصد اضافہ کیا تھا۔ ہم نے سرکاری ملازمتوں میں ریلیف دیا اور پنشن میں اضافہ کیا تھا۔ سرحدوں پرلڑنے والے جوانوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی

تھی اور ہماری سوچ تھی کہ گلگت سے بلوچستان تک چین کے ساتھ معاشی ترقی کریں گے لیکن نالائق حکومت سی پیک منصوبہ ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ہم نے سی پیک کی بنیاد عوام کی بھلائی کے لیے رکھی تھی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کی عوام کو نالائق و ناجائز حکومت سے بچائیں گے اور کوہاٹ کی

عوام کے نہ صرف مسائل حل کریں گے بلکہ عوام کو نالائق اور نااہل حکمران سے بھی چھٹکارا دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 73 کے آئین کو 18 ویں ترمیم کی صورت میں بحال کیا تھا 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ ختم کرنیکی اجازت نہیں دیں گے ۔ نالائق حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کی

کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں سب سے آگے ہے اور سارے ریکارڈز توڑ دیے ہیں ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن کم نہیں بلکہ بڑھی ہے، بلین ٹری منصوبہ ، بی آر ٓ ٹی،مالم جبہ اور علیمہ باجی کی سلائی مشین بھی کرپشن ہے بی آر ٹی ملک کا سب سے مہنگا اور کرپشن سے بھر ا پراجیکٹ ہے ، سیاست دان ہو، یا عدلیہ، فوج اور سرکاری ملازمین، جب سب کے لئے ایک قانون ہوگا تب ہی کرپشن کے ناسور کو ختم کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…