پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاک ایران تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا دورہ ایران کے بعدشا ہ محمود قریشی کا اہم بیان جاری

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔مغرب میں اسلاموفوبیا کے خلاف ایرانی پارلیمان کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اپنے ایک بیان میں دورہ ایران سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ ایرانی صدر

کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، میری ایران کی پارلیمان کے اسپیکر سے بھی ملاقات ہوئی۔ عوامی روابط بڑھانے میں پارلیمان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مغرب میں اسلاموفوبیا کے خلاف ایرانی پارلیمان کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات زیر بحث آئے اور ملاقات میں ہم نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے مند اور پشین میں ایک نئے کراسنگ پوائنٹ کا بھی آغاز کیا ہے اور اس کراسنگ پوائنٹ سے شہریوں کو فائدہ ہو گا جبکہ دو طرفہ تجارت بھی مستحکم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تہران سے مطمئن لوٹ رہا ہوں اور ایک نئے باب کا اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…