بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات فیصل سبزواری اور شیری رحمان کے ووٹ برابر نکلے فیصلہ کیسے ہوا،کون سینیٹر بنا؟اسمبلی میں دلچسپ صورتحال

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )دیگر اسمبلیوں کے برعکس سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی ایک سیٹ پر فیصلہ کرنا اس وقت مشکل ہوگیا جب پاکستان پیپلزپارٹی کی شیری رحمان اور متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل سبزواری کو برابر ووٹ ملے۔سینیٹ الیکشن میں فیصل سبزواری

اور شیری رحمان کو22،22 ووٹ ملے اور میڈیا میں دونوں کی جیت کی خبریں بھی نشر کی گئیں،لیکن شیری رحمان اور فیصل سبزواری کے درمیان ٹاس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کی امیدوار کامیاب قرار پائیں۔سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی سات، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف نے دو، دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کل سوا 12بجے ہوگا ،وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کوشکست دیکر انتخاب جیت لیا ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے جبکہ جنرل نشست پر 7 ووٹ مسترد ہوئے۔صورتحال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا

فیصلہ کیا اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے خود گزشتہ روز قوم سے خطاب میں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہے وہ اسمبلی میں ہوں یا نہیں، اپوزیشن کو نہیں چھوڑیں گے، ان کے خلاف قوم کو باہر نکالیں گے، حفیظ شیخ کو پیسہ چلا کر ہروایا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو کابینہ فارغ ہو جائے گی، ادارے سینیٹ انتخابات میں غیر جانب دار رہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…