غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری پاکستان نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی

15  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزارت داخلہ نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کم مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ملکی کے لیے پاکستان کے ویزا

کے اجرا کے لیے اپنی پالیسیوں میں بڑی تبدیلی ہے، جس کے تحت کم مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے تاہم طویل مدتی ورک ویزا کے لئے سیکیورٹی کلیئرنس اور سرمایہ کاری بورڈ کے لیٹر سمیت معاہدہ ملازمت، سی وی، کمپنی لیٹر، پروفائل اورایس ای سی پی رجسٹریشن لازمی درکار ہوگی۔نئی پالیسی کے مطابق ایک ماہ کا میڈیکل اور 3 ماہ کا ورک ویزا 48 گھنٹے میں جاری کردیا جائے گا۔ ایک سال کے میڈیکل ویزے کے حصول کے لیے 30 روز میں سیکیورٹی کلیئرنس کی جائے گی، اس کے علاوہ حصول تعلیم کے لئے پاکستان آنے والے غیرملکیوں کو 2 سال کا ویزا جاری کیا جائے گا، اسٹڈی ویزا کے لئے سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس اور این او سی پیش کرنا لازی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے ماتحت اداروں میں بڑی تبدیلیوں کے اعلانات کئے تھے اور انہوں نے آن لائن ویزا جاری کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…