جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، ٹھوس شواہد موجود، ملکی سلامتی کیلئے حکومت کا اہم اعلان

datetime 27  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے،پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے، ملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے،سوال کرتا ہوں لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں

نہیں آئے؟ پہلے دن سے کہ رہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے،مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہاہے ۔ و زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کررے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا،عالمی برادری کو آگاہ کیا کہ ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں،ہندوستان افغانستان کے امن مشن میں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے، ملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ میں سوال کرتا ہوں لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟ پہلے دن سے کہ رہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیشن گوئی کر رہا ہوں مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہاہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں کہ وہ استعفے کب دیں گے، لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینے کیلئے پی پی ن لیگ ایک ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…