راولپنڈی (آن لائن ) بھارتی فوج نے ایک بارپھر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی چری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ،بھارتی فوج نے جان بوجھ کر یو این ملٹری آبزرورزکی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ،یو این فوجی
مبصرین خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یو این فوجی مبصرین چری کوٹ میں اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے جارہے تھے۔ یو این مبصرین کی گاڑیاں دور سے پہچانی جاسکتی تھیں۔گاڑیوں پر یو این لکھا دور سے دیکھا جاسکتا تھا۔گاڑیوں میں 2فوجی مبصرین بھی موجود تھے۔یو این فوجی مبصرین بھارتی فائرنگ سے خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔پاک فوج نے فوجی مبصرین کو ریسکیو کرکے راولاکوٹ پہنچادیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی حرکت غیرقانونی، غیر اخلاقی اور آرمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارتی فوج ایل او سی پربیگناہ شہریوں کے بعدیو این امن اہلکاروں کو بھی نشانہ بنارہی ہے۔بھارتی فوج کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارتی فوج کی یہ انتہائی نیچی حرکت ہے۔پاک فوج نے ہمیشہ فوج مبصرین کومکمل احترام دیا ہے۔پاک فوج نے فوجی مبصرین کو دی گئی ذمہ داریوں میں کبھی خلل نہیں ڈالا ۔