نیب کیسز10,15 سالوں میں سامنے آتے ہیںلیکن عثمان بزدار پر ایک سال میں ہی کیس بن گیا،کیا ہونے جارہا ہے؟رئوف کلاسرا نے وزیر اعظم عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

8  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور مریم نواز کی نیب طلبی ، سینئر صحافی رئوف کلاسرااور عامرمتین نے بھی کئی سوالات اٹھادئیے، تفصیلات کے مطابق رئوف کلاسرا نے کہا کہ بیوروکریسی کے پاس کام کرنے اور نہ کرنے دونوں کے رولز موجود ہیں، سیاستدانوں کیلئے یہ چھوٹی موٹی چوریاں ہیں۔

سیاستدانوں کیلئے پانچ دو کروڑ کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن بات کچھ اور ہے کیونکہ نیب کیسز دس پندرہ سالوں میں سامنے آتے ہیںعثمان بزدار پر ایک سال میں ہی کیس بن گیا،الزام بھی شراب کا لائسنس دینے کا پیسہ بنانے کا جبکہ کہا جاتا ہے کہ عثمان بزدار بہت ایماندار ہیں،ابھی خبریں بھی چلیں کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹایا جارہاہے پر عمران خان صاحب نے کہا کہ ایسا نہیں ہے عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے۔رئوف کلاسرانے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو جانے نہیں دے گی کیونکہ بڑے مفاد ہیں جو عمران خان پورے بھی کررہے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ذہنی طور پر بزدار کو ہٹانے کیلئے تیار ہے خان صاحب نہیں مان رہے ہیں،پنجاب حکومت الزامات سے محفوظ تھی کوئی بڑا نام سامنے نہیں آرہا تھا،اس لیے اب عثمان بزدار پر نیب کیس بنا،جس پر عامر متین نے کہا کہ یہ ایک اشارہ ہے کہ عمران خان آپس میں ہی معاملہ حل کرلیں ورنہ مزید بھی ایکشن لیا جاسکتا ہے کیونکہ ویسے بھی عثمان بزدار کو ڈمی وزیراعلیٰ ہی بنایا گیا ہے۔عامر متین نے کہا کہ نیب بڑے بڑے لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کرے گا،مریم نواز اور عثمان بزدار کو اس لئے بلایا گیا تاکہ نیب کی کارکردگی پر سوال نہ اٹھیں اور بیلنس رہے کہ نیب غیرجانبداری کے ساتھ کارروائی کررہاہے۔

عامر متین نے کہا کہ شراب کا لائسنس دینے میں کوئی برائی نہیں لیکن اگر عثمان بزدار نے اس طرح پیسے بنائے ہیں تو بات الگ ہے۔مریم نواز کے حوالے سے روف کلاسرا نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ واپس آئیں گی،آبھی گئیں تو کیا ہوگالیکن بزدار صاحب کی نیب طلبی عمران خان کیلئے دھچکا ہے کیونکہ وہ ان کی ٹیم کے من پسند ممبر ہیں اور اب ان پر بڑے سنجیدہ الزامات لگائے گئے ہیں جس پر عامر متین نے کہا کہ یہ جو دو مہینوں میں پکڑ دھکڑ ہونی ہے اس پر حکومت کو کافی اعتراضات ہونگے جس پر روف کلاسرا نے کہا کہ عثمان بزدارکو بلانا عمران خان کیلئے بم شیل ہے اور میرا نہیں ماننا کہ نیب نے بیلنس کرنے کیلئے بلایا ہے کیونکہ کہا جارہاہے کہ بزدار کیخلاف شواہد موجود ہیں جس سے عمران خان کو بھی پریشانی کا سامنا ہوگا۔یاد رہے کہ نیب نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دونوں کو طلب کر رکھا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…