بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان اور افتخار چوہدری کاعزیر بلوچ کی مدد کے بغیر کراچی آنا ناممکن تھا، حبیب جان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، اہم انکشافات

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی مدد کے بغیر عمران خان اور افتخار چوہدری کا کراچی آنا اور جلسہ کرنا ممکن نہیں تھا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حبیب جان نے کہا کہ 2011 میں عمران خان نے ذوالفقار مرزا سے فون پر بات کی۔

اس بات چیت کے بعد طے ہوا کہ عزیر بلوچ پی ٹی آئی کی حمایت کرے گا کیونکہ عزیر بلوچ کی مدد کے بغیر عمران خان اور افتخار چوہدری کا کراچی آنا اور جلسہ کرنا ممکن نہیں تھا۔حبیب جان نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کرپشن کے خلاف ایجنڈے اور آصف زرداری کی نفرت میں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ عزیر بلوچ کے تعلقات بہت آگے تک جاچکے تھے، اگر عمران یو ٹرن لینا چھوڑدیں تو وہ اور لیاری آج بھی عمران کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنما حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس کے مطابق حبیب جان نے انکشاف کیا ہے کہ 2012 کے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا تھا لیکن مظفر ٹپی آن ٹپکے جس سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی۔ حبیب جان بلوچ نے کہا کہ آصف علی زرداری کی خواہش تھی کہ ان کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی لیاری سے انتخاب لڑیں اور وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت میں ان کے دروازے پرکھڑیرہا کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ گروپ پورے کراچی میں آئی جی سندھ تک کے تبادلے کرتا تھا اور بقول چودھری اسلم ،رحمان ملک تمام معاملات کا سرغنہ مجھے گردانتے تھے۔

حبیب جان نے ویڈیو میں کہا کہ عزیر بلوچ سے قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور نے ملاقاتیں کیں۔ لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔وفاقی وزیر علی زید ی نے کہا کہ سیاست اور جرم ساتھ ساتھ چلے، حبیب جان نے آصف علی زرداری اور قادر پٹیل کو بے نقاب کیا جو کبھی ان کے ساتھ تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے متعلق دنیا کو سب کچھ پتہ چل گیا ہے اور قانون بھی حرکت میں آ چکا ہے۔

اب سب اس جنگ میں میرا ساتھ دیں۔ سپریم کورٹ کو بھی اب معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ علی زیدی نے کہا کہ مافیا، ڈان اور جرائم پیشہ افراد بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔ حبیب جان بلوچ پیپلز پارٹی اور عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی تھے۔ میں خود سے بات نہیں کرتا جو بات کی وہ جے آئی ٹی سے متعلق کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے گھر خالی کروا کے بلاول ہاوَس بنائے گئے۔ ان لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے جن کے ساتھ مافیا، ڈان اور مجرموں نے زیادتیاں کیں۔ جے آئی ٹی رپورٹس میرے پاس 2 یا 3 دن سے نہیں آئیں میں 3 سال سے چیخ رہا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو جے آئی ٹی سندھ حکومت نے جاری کی وہ حصہ نمبر ایک اور میری حصہ نمبر 2 ہے۔ سندھ حکومت نے تو مکمل جے آئی ٹی رپورٹ جاری نہیں کی لیکن میں سچ کو عوام تک پہنچانے میں خوف اور ڈر سے کام نہیں لوں گا اور صرف حق کا ساتھ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ سزا اور جزا اللہ کا قانون ہے اور مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔ مجرمان ایوانوں میں بیٹھ کر بجٹ پر تقاریر کرتے ہیں، لیکن یہ تو سزا کے مستحق ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹر سائیکل پر دستاویز ملنے کا مقصد بطور وزیر لوگ مجھ سے مسائل کی بات کرتے ہیں اور میں روزانہ دیکھتا ہوں لوگوں کے مسائل کیا کیا ہیں ؟

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…