اسلام آباد ( سی پی پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا 5 سال بعد ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 18 جون کو سنایا جائے گا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز نے کہا کہ قانون کے مطابق پاکستان میں کیس چلانے کی اجازت ہے، ملزمان کو سہولیات پاکستان سے ہی فراہم کی گئیں، برطانوی حکومت کو
ہمارے شواہد پر صرف سزائے موت ہر اعتراض تھا جس پر یقین دلایا گیا کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو سزائے موت نہیں دی جائے گی، برطانوی گواہوں کے بیان قابل قبول شہادت ہیں۔پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی استدعا پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بانی متحدہ کی پاکستان میں منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم پہلے ہی دے چکی ہے آپ کارروائی شروع کریں۔