کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینراور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شکوہ کیا ہے کہ جو جماعت حکومت میں ہے اس کے 200دفاتر بند پڑے ہوئے ہیں۔ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میں خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اب کراچی کو قومی دھارے میں لانا ہوگا، ہم حکومت میں ہیں اور ہمارے
دو سو دفاتر بند ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس جماعت سے خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے کارکن گرفتار ہیں اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، 1992 میں بھی ایم کیو ایم اتنی کم زور نہیں تھی، مہاجروں کے عروج کے بغیر پاکستان کا عروج ممکن نہیں، آج 50،60 فی صد سیٹیں کسی اور کو دے دی گئیں، نظام کے محافظوں کا سب سے بڑا خطرہ ایم کیو ایم ہے۔