بدھ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2024 

آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں ورنہ۔۔ جمعیت علما اسلام حکومت کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ ہماراآزادی مارچ پر امن ہوگا ہم سول نافرمانی اور توڑ پھوڑ کرنا نہیں چاہتے حکومت نے آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو حالات خراب ہونگے ،ہم پر اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کے الزامات لگانے والے خود ہی کنٹینرز اور خندقیں کھود کر اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کررہے ہیں،

حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے آج جمعہ کو ہماری نشست ہوگی دیکھنا ہے کہ ہمارے مطالبات کو کس حد تسلیم کیا جاتا ہے آزادی مارچ کے بعد رہبر کمیٹی میں شامل تمام اپوزیشن جماعتوں کی باہمی مشاورت سے آگے کی حکمت مرتب کرینگے اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق نہ ہونے سے نقصان ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء میر غلام رسول لہڑی کی رہائشگاہ آمد پر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی کامیابی کو کشمیر مسئلہ حل کرنے کے دعویدار عمران خان نے کشمیر فروخت کردیا ہے ۔مولانا غفور حیدری نے کہا کہ میان نواز شریف کی جائز اور منتخب حکومت کے خلاف عمران خان اور طاہر القادری کا دھرنا ناجائز تھا اور اس ناجائز حکومت کے خلاف ہمارا پر امن احتجاج جائز ہے ہمیں پر امن احتجاج سے روکنے کی کوشش کی گئی تو پورا ملک جام کردینگے سندھ سے نکلنے والے قافلے کی قیادت مولانا فضل الرحمن خود کرینگے جبکہ چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے نکلنے والے قافلوں کی قیادت جمعیت کے صوبائی قائدین کرینگے ہمارے چار مطالبات ہیں جن میں وزیر اعظم کا استعفیٰ ملک میں ازسر نو شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن عمل سے فوج کی بیدخلی آئین میں شامل اسلامی دفعات سمیت توہین رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم نہ کرنا مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے مولانا غفور حیدری نے سابق صدر آصف علی زداری کو مرد آہن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کی استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں جو کہ مہلک امراض میں مبتلا ہوتے ہوئے بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں حکومت ظلم و جبر پر اتر آئی ہے پھانسی کی سزا کے قیدیوں کو بھی علاج معالجہ کی مکمل سہولت فراہم کرنا ہوتا ہے آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف پر تو صرف الزامات ہیں دونوں رہنماؤں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم نہ کرنا حکومت کا دہشتگرد اقدام ہے جس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…