جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

آصف زرداری کی صحت پر تشویش ہے،بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریگی، کارکن نو جماعتوں کی قیادت سے ملنے والی ہدایات پر عمل کریں،آصف زرداری کی صحت پر تشویش ہے، فوری ہسپتال منتقل کیا جائے ۔ جمعہ کو سانحہ کارساز کے شہداء کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے نیئر حسین بخاری ،فرحت اللہ بابر

عامر فدا پراچہ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔قران خوانی کے بعد نیر بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہئوے کہاکہ سانحہ کارساز کو 12 برس بیت چکے،بینظیر بھٹو جلاوطنی ختم کرکے واپس آرہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی ایئرپورٹ اور ارد گرد عوام کا جم غفیر موجود تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک پر مسلط آمریت نے بینظیر اور ان کی ریلی پر حملہ کروایا۔انہوں نے کہاکہ حملہ میں 117 افراد کو شہید کر دیا گیا،محترمہ اس رات حملہ کے باوجود رات بھر ہسپتالوں کے چکر لگاتی رہیں۔ نیر بخاری نے کہاکہ دوسرے روز بینظیر بھٹو نے قیادت کوآگاہ کیا کہ ان پرسیاست سے کنارہ کشی کے لئے دئوو ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ نے سب کو کھلے دل سے آفر کی کی جو جانا چاہتا ہے مجھے چھوڑ کر چلا جائے۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ نے کہا وہ جمیوریت کی یہ لڑائی لڑتی رہیں گی چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔انہوں نے کہاکہ اب اس دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف بلاول نے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں جلسہ کے بعد بلاول بھٹو بعض دیگر ضلعوں میں جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلاول سندھ اور جنوبی پنجاب سے ہوتے ہوئے 30 نومبر کو مظفرآباد میں یوم تاسیس کے جلسہ سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریگی۔ انہوں نے کہاکہ کارکن نو جماعتوں کی قیادت سے ملنے والی ہدایات پر عمل کریں،آصف زرداری کی صحت پر تشویش ہے۔ انہیں فوری طور ہراسپتال منتقل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…