اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے وزیراعظم ہاؤس اور وزارت داخلہ کو باور کروایا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو سیاسی طور پر نمٹا لیں۔آئی جی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 15ہزار یا اس سے
زیادہ لوگ اکٹھے ہو گئے تو ہم انہیں سنبھال نہیں سکیں گے۔آئی جی حکومت کو سیاستدانوں سے بہتر سیاسی تجویز دی ہے کہ اس دھرنے کو سیاسی طور پر حل کر لیں۔دوسرے لفظوں میں آئی جی اسلام آباد نے حکومت کو کہہ دیا ہے کہ جاگتے رہنا ہم پر نہ رہنا۔یاد رہے کہ فضل الرحمن نے 27اکتوبر کو آزاد ی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ۔