جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

 72سال سے لڑ رہے ہیں،اس وقت تک جنگ جاری ہے جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں ملتا،ڈی جی آئی ایس پی آرنے بڑا اعلان کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 72سال سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے لڑ رہے ہیں،بد قسمتی سے دنیا نے اس پر توجہ نہیں دی،اب مودی نے جو کام کیا ہے اس سے یہ مسئلہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے،حکومت اور اداروں نے بھی اس مسئلے کو دنیا کے سامنے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک جنگ جاری ہے جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں ملتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ دوسرے ممالک کی حکومتیں اپنی مجبوریوں کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں لیکن ان ممالک کی عوام ہمارے ساتھ ہے اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے اس مسئلے کو تشویشناک انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ساڑھے آٹھ بجے ہو گی،پاکستانی کل کی تقریب ضرور دیکھیں کیو نکہ اس میں شہدا سے متعلق شارٹ فلم دکھائی جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر تمام لوگ شہدا کے گھر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے ادارے پر فخر ہے،ہم ایک خاندان کی طر ح ہیں کیونکہ کوئی بھی سپاہی یا افسر سال میں گیارہ مہینے فوج میں رہتا ہے اس لیے ہمارے دکھ درد اور خوشیاں ایک ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنی جان پیسے کے لیے نہیں دیتا،ایک سپاہی چاہے کہیں بھی تعینات ہو اس کو یقین ہوتا ہے کہ چاہے وہ زندہ ہے یا شہید ہو جائے،ادارہ اس کے ساتھ کھڑا ہے،ہماری ویلفیئر آرگنائزیشنز شہدا کے لیے بہت کام کرتی ہیں،ویلیفئر آرگنائزیشن سے شہدا کے بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا جاتا ہے اور لواحقین کو گھر دئیے جاتے ہیں،ہم شائد خدمات سر انجام دینے والے سولجرز کو نظر انداز کر سکتے ہیں لیکن شہدا کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرتے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…