ریکارڈ کی عدم فراہمی، وزیراعظم شدید برہم 27 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کر دیئے

5  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن ) ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزیراعظم آفس نے وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کر دیا، وزیراعظم آفس سے حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈ لیٹر جاری ہوا، اس لیٹر میں آخری وارننگ اور نا پسندیدگی کی علا مت ظاہر کی گئی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کے روز وزیرا عظم آفس کی

جا نب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزارتوں کو ریڈ لیٹر جا ری کیا گیا ہے یہ ریڈ لیٹر 27 وزارتوں کے سیکرٹریز کو جاری کیا گیا ہے، ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ہے۔ وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں جس کی عدم فراہمی پر وزیر اعظم آفس سے ریڈ لیٹر جا ری کیا گیا ہے اور وزیراعظم آفس نے تفصیلات کے لیے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن دے دی۔وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، پروموشن کے اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل فراہم کی جائے، جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے انکی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…