بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا اور سعودی ہم منصب کو ٹیلیفون کر کے کیا بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ کیونگ وا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ پچھلے پچیس یوم سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں،

رات کی تاریکی میں بھارتی فورسز گھروں میں گھس کر جبر اً نوجوان اور بچوں کو اغواء کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ اصل حقائق کو دنیا کی نظر سے پوشیدہ رکھا جا سکے ۔انہوںنے کہاکہ مستقل کرفیو کی وجہ سے، مقبوضہ وادی میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے حاملہ خواتین کو طبی سہولیات تک رسائی نہیں مل رہی۔انہوںنے کہاکہ صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام کا خدشہ ظاہر کر چکی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا روزانہ کی بنیاد پر بھارتی جبر و استبداد کے المناک مناظر دنیا بھر کے سامنے لا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کے لیے بین الاقوامی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ نے اپنی ہم منصب کانگ کیونگ وا سے کہا کہ آپ خود جنیوا میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے خدمات سر انجام دے چکی ہیں اور صورتحال کی نزاکت اور نوعیت کا ادراک رکھتی ہیں جبکہ صدر جنوبی کوریا انسانی حقوق کی وکالت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ہمیں کورین حکومت سے مؤثر کردار کی توقع ہے ۔جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اہم مسئلہ ہے جس کا سدباب ہونا چاہیے۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو ٹیلیفون کر کے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین حالیہ رابطے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے

مابین مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہندوستان نے 5 اگست کو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے اور جبراً مسلمانوں کی

اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے درپے ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ پچیس روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندھی کر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے

نہتے مسلمانوں کو عید اور نماز جمعہ کی ادائیگی تک نہیں کرنے دی گئی اور مساجد کو مقفل کر دیا گیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مسلسل کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے یکسر منافی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو اس سلسلے میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ہونیوالے حالیہ روابط اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،صدر سیکورٹی کونسل اور سیکریٹری جنرل او آئی سی کو لکھے گئے خطوط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے اس گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے ، روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…