اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازنے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنا اور پارلیمانی وفد کا متحدہ عرب امارات کا دورہ احتجاجاً منسوخ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے،مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے اور اس وقت تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، اس موقع پر یو اے ای کا دورہ کشمیریوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔اس لئے وہ اپنا دورہ منسوخ کرتے ہیں۔