جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اب تو گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے ،لگتا ہے بندر کے ہاتھ میں استرا آ گیا ہے، زر داری کی حکومت پر تنقید

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئر مین ،سابق صدر آصف زرداری نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تو گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے اس لیے لگتا ہے بندر کے ہاتھ میں استرا آ گیا ہے، رانا ثناء اللہ کے ساتھ ظلم ہوا ہے ، ان پر لگایا جانے والا الزام بھونڈا ہے ،کیا رانا ثناء اللہ اپنی گاڑی میں منشیات لے کر جائیں گے؟

مجھ پر بھی ایسا ہی منشیات کا کیس بنایا گیا تھا، مجھے منشیات کیس سے نکلتے 5 سال لگ گئے۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ جو ہوا وہ ظلم ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں، ان پر لگایا جانے والا الزام بڑا بھونڈا ہے۔سابق صدر نے سوال کیا کہ کیا رانا ثناء اللہ اپنی گاڑی میں منشیات لے کر جائیں گے؟ مجھ پر بھی ایسا ہی منشیات کا کیس بنایا گیا تھا، مجھے منشیات کیس سے نکلتے 5 سال لگ گئے، میرے کیس میں برآمدگی کوئی نہیں تھی، اس کیس میں ڈالی گئی ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ میرے کیس کی سزا بھی سزائے موت تھی اور رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا بھی موت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے میری گرفتاری لی نہیں، میں نے گرفتاری دی ہے، یہ گرفتاریاں ہوتی رہیں گی تاہم ہم مقابلہ کریں گے اور گرفتاری دے کر بھی ہم مقابلہ کررہے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ اب تو انہوں نے آپ کی گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے، ان سے ملک چل نہیں رہا، لگتا ہے بندر کے ہاتھ میں استرا آ گیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے وزیراعظم کی تقریر سنی؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ بونگے کی باتیں میں کیوں سنوں، میرے پاس وقت نہیں۔

سابق آصف زرداری نے کہا کہ ایک اعلیٰ شخصیت کے خلاف لندن میں ایک کیس بن رہا ہے، یہ کیس امریکا تک جائے گا، اس کیس کی تحقیقات لندن اور امریکا میں ہو رہی ہیں، جب ہماری حکومت آئے گی تو نیب اس کیس کا نوٹس لے گا، میرے انٹرویو میں یہ ہی تو اصل بات تھی۔انہوں نے کہا کہ فل الحال اس حکومت کو طاقتور قوت کی سپورٹ ہے، سیاستدانوں اور میڈیا کو کمزور لوگ قابو کرتے ہیں اور یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے سوال پر سابق صدر نے جواب دیے بغیر خدا حافظ کہہ کر چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…