اسلام آباد(سی پی پی )سابق صدر آصف زرداری نے پارک لین کیس سمیت تمام مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لے لیں، عدالت نے نیب کو سابق صدر کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پارک لین، توشہ خانہ، بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدر روسٹرم پر آگئے ۔
سابق صدر نے عدالت مجھے بولنے کی اجازت دے،سابق صدر نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کہتی ہے میں نے کمپنی بنائی،مجھے کمپنی بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا،قرضہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں، میرے خلاف جعلی کیسزبنائے گئے،سابق صدر نے کہا کہ معلوم ہے میں یہاں کیوں کھڑاہوں،مجھے پہلے بھی 8 سال بعدرہاکیاگیا، آصف زرداری نے کہا کہ میرے وکلا بہت قابل ہیں، میں کیس واپس لیتاہوں،میں کسی کوشرمندہ نہیں کرناچاہتا۔