جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب ، یو اے ای ، ملائیشیا سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی طرف رخ کر لیا ، پاکستانی قیدیوں کو رہا کروانے کیلئے دھماکے دار اقدام ؟بڑا حکم جاری کر دیا ‎

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب اور ملائیشیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بعد اب بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو بھی رہا کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں پاکستان کی وزارت خارجہ نے ملک بھر کی

جیلوں میں قید بھارتی قیدیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور اب پاکستانی اور بھارتی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے آئی جیز جیل خانہ جات سیقیدیوں کی تفصیلات جلد فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ صوبوں کے علاوہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے بھی بھارتی قیدیوں کی تمام تفصیلات مانگی لی گئی ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام کو بھارتی قیدیوں کی تفصیلات کی صاف فوٹو کاپی 21 جون سے پہلے وزارتِ خارجہ کو بھجوانی ہوں گی۔پاکستان اور بھارتی قیدیوں کے تبادلوں کے حوالے سے یکم جولائی کو وزارت خارجہ کے دفتر میں اعلی سطح میٹنگ ہوگی اور ا س سلسلے میں وزارت خارجہ نے تمام بھارتی قیدیوں کا مکمل ڈیٹا، کیسز اور سزا وغیرہ کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی پاکستان میاں مجتبیٰ نصیر قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی ا?ئی کی حکومت جیلوں میں قیدیوںکے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ سرگودھا سید نجم شاہ کی کار کردگی مثالی ہے اور قیدی ان کی کار کردگی سے مطمئن ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے قیدیوں کی ویلفیئر اوراصلاح کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ نصیر قریشی نے کہا کہ سرگودھا جیل کے اندر قیدیوں کے چیک اپ کے لیے جلد میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم قیدیوں کا چیک اپ کرے گی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کو ادویات مہیا کی جائیں گی جبکہ پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی مستحق قیدیوں کو مفت قانونی امداد بھی مہیا کر رہی ہے، پنجاب کی جیلوں میں 645 نو عمر بچے اپنی مائوں کے ساتھ بند ہیں جن میںسے 135 شیر خوار دودھ پیتے بچے ہیں ان قیدی مائوں اور نو عمر بچوں کو دیگر قیدی خواتین سے علیحدہ رکھا جائے اور انہیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…