ہائیکورٹ کے جج کاقریبی رشتے دار زرداری کیس میں گرفتار، سابق صدر کو کیسے فائدہ پہنچایا؟سنسنی خیز انکشافات

20  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے سابق صدرآصف زرداری کے خلاف پارک لین اسٹیٹ کیس سے منسلک ہائی کورٹ کے موجودہ جج کے ایک قریبی عزیز کو گرفتار کرلیا ۔ یہ گرفتاری کراچی میں عمل میں لائی گئی اور بعد ازاں مذکورہ شخص کو راہداری ریمانڈ کیلئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق مذکورہ شخص کراچی میں ایس ای سی پی کا ایڈیشنل رجسٹرار ہے۔ ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

گرفتار کئے گئے شخص پر آصف زرداری کی کمپنی کو اونر شپ کی منتقلی اور ریکارڈ رکھنے کے عمل میں ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام ہے کیونکہ کمپنی کے قرضہ جات کا ذکر تو گیا لیکن مالی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس ای سی پی کے ڈیلنگ افسر ہونے کے ناطے انہوں نے سالانہ مالیاتی ریٹرنز جمع کرانے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جس کا نتیجہ حقائق کی پوشیدگی کی صورت سامنے آیا۔یا درہے کہ آصف زرداری اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس موجود ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…