اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے بھارت کیلئے مشرقی فضائی حدود کو بند کر دیا ہے جبکہ مغربی حصے میں فضائی آپریشن جاری رکھنے کا کہا ہے ۔ مشرقی حصے بند کرنے سے بھارت کو بنکاک ، کوالالمپور سمیت دنیا کے کئی ممالک کو جانے
والی پروازوں کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ کرغیزستان لے جانے کے لیے پاکستان نے نئی دہلی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت تھی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی حدود کو استعما ل کرتے ہوئے13 اور 14 جون کو کرغیزستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک گئے ۔