پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

علیم خان سے دوران حراست پارٹی کا کوئی بڑا عہدیداران ملنے نہیں گیا، پورے ملک سے کس ایک شخص نے رہائی پر مبارک دی؟ایمنسٹی سکیم کا پہلا اچھا تاثر ظاہر ہو گیا‘ آج سٹاک ایکسچینج پانچ سو پوائنٹ اوپر چلی گئی‘ کیا یہ ٹرینڈ حوصلہ افزاء ہے اور ڈالر ایک بار پھر حکومت کے ہاتھ سے نکل گیا‘ ڈالر کہاں جا رہے ہیں؟ تجزیہ جاوید چودھری

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج لاہور ہائی کورٹ نے علیم خان کو ضمانت پر رہا کر دیا‘ یہ آمدنی سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں نیب کی حراست میں تھے‘ نیب کل ان کے خلاف ریفرنس دائر کر دے گا جس کے بعد عدالتی کارروائی شروع ہو جائے گی‘ عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن جہاں تک اس پارٹی کا تعلق ہے جس کیلئے علیم خان نے کھل کر سرمایہ بھی خرچ کیا‘ وقت بھی دیا اور توانائی بھی اس پارٹی نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا‘ یہ جوں ہی نیب کی

حراست میں آئے،انہیں وزارت سے بھی فارغ کر دیا گیا‘ یہ تین ماہ اورنودن نیب کی حراست میں رہے‘ اس دوران پارٹی کا کوئی بڑا عہدیداران سے ملاقات کیلئے نہیں گیا‘ یہ سترہ بار پیشی کیلئے عدالت میں پیش ہوئے‘ اس دوران بھی کوئی ان سے ملنے نہیں آیا‘ یہ آج بھی جب ضمانت پر رہا ہوئے تو اس وقت بھی کوئی کارکن‘ کوئی عہدیدار اور کوئی پارٹی لیڈر عدالت کے اندر اور باہر موجود نہیں تھا‘ آج پورے ملک سے صرف ایک شخص نے انہیں رہائی پر مبارک باد پیش کی اور وہ شخص تھے آصف علی زرداری، علیم خان جب بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اپنے کارکنوں کے ساتھ رویہ دیکھتے ہوں گے‘ یہ خواجہ سعد رفیق اور آغا سراج درانی کے ساتھ پارٹی کا بانڈ دیکھتے ہوں گے تو انہیں یقینا تکلیف ہوتی ہو گی لیکن یہ اکیلے اس رویئے کا شکار نہیں ہیں‘ پاکستان تحریک انصاف کا جو بھی لیڈر‘ جو بھی کارکن مشکل وقت کا شکار ہوا پارٹی نے اس کے ساتھ علیم خان جیسا سلوک کیا‘ کیا یہ کلچر اچھا ہے‘ جب تک جان اور مال ہے آپ اچھے ہیں لیکن آپ جوں ہی مشکل حالات کا شکار ہو گئے پارٹی نے آپ سے رخ موڑ لیا‘ ایمنسٹی سکیم کا پہلا اچھا تاثر ظاہر ہو گیا‘ آج سٹاک ایکسچینج پانچ سو پوائنٹ اوپر چلی گئی‘ کیا یہ ٹرینڈ حوصلہ افزاء ہے اور ڈالر ایک بار پھر حکومت کے ہاتھ سے نکل گیا‘ ڈالر کہاں جا رہے ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…