ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

کنٹرول لائن پرگولہ باری بند،ایس ایس جی کو ہٹانا چاہیے ،پاکستان کی بھارت کو بہتر تعلقات کی ایک اور پیشکش

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(اے این این ) پاکستان نے بھارت کو کنٹرول لائن کشیدگی کم کرنے اور تعلقات بہتر بنانے کیلئے ایک اور پیشکش کرتے ہوئے تجویز دی ہے دونوں ملک کنٹرول لائن پر گولہ باری بند کریں اور اسپیشل سروس گروپ کو ہٹایا جائے،اس مقصد کیلئے پاکستان اقدامات اٹھانے کیلئے تیار ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے ایک بار پھر پہل کی ہے ۔بھارتی وزارت دفاع نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کو ایک رپورٹ بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی اقدامات کو بروئے کار لانے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس کا آغاز کنٹرول لائن (ایل اوسی) سے کی ہے، اس کے تحت اسلام آباد سرحد پرامن چاہتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اچھے رشتوں کا آغازکرے، جس سے ملک کی گرتی معیشت کو بچایا جاسکے۔ہندوستان ٹائمز میں شائع خبرکے مطابق ہندوستان اورپاکستان کے درمیان بارڈرپرمسلسل بڑھتی کشیدگی کے درمیان دونوں ممالک کے فوجی مہم کے ڈائریکٹرجنرل مسلسل ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں، اسی بات چیت کے دوران پاکستان کی طرف سے تجویزکی پہل کی گئی ہے۔پاکستان کی طرف سے تجویزمیں کہا گیا ہے کہ وہ سرحد پرتنائوکم کرنے کو تیارہے۔پاکستان نے تجویز دی ہے کہ وہ اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کو کنٹرول بارڈ رسے ہٹا دے گا۔ اسی کے ساتھ پاکستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہندوستان پرہونے والی گولہ باری کو بھی بند کردیا جائے گا۔

بھارتی وزیراعظم دفترکوبھیجی گئی رپورٹ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد سرحد پر کوئی دراندازی نہیں ہوئی ہے اور پاکستانی فوج کی نقل و حرکت میں بھی کمی آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر پر امن صورتحال بنائے رکھنے کیلئے BATکی حوصلہ شکنی کی ہے نیز کنٹرول لائن کیساتھ ساتھ کہیں پر بھی دراندازی کرانے کے لئے لانچنگ پیڈ دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال راجوری اور پونچھ میں کنٹرول لائن پر بخوبی دیکھی گئی ہے۔ایک سنیئر آفیسر کا کہنا ہے ’’ پاکستان کی طرف سے زمینی صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات دکھائی دے رہے ہیں،حالانکہ موسم بہار کی آمد کیساتھ ساتھ بھارت نے جب نئے بنکروں کی تعمیر یا پرانے بنکروں کی تجدید کی تو غیر متوقع طور پر پاکستان نے کوئی مداخلت نہیں کی‘‘۔غورطلب ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا اورپاکستان نے کنٹرول بارڈ پراسپیشل فورسیز اورفوج کی ٹکڑی کوتعینات کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…