منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عید کہاں گزاریں گے؟صحافی کے سوال پر جانتے ہیں آصف زرداری نے کیا جواب دیا؟

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکائونٹس کی سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کمرہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس میں آصف زرداری ،فریال تالپور سمیت30 ملزمان نامزد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکائونٹس کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور او دیگر ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور تیسری مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس میں زرداری،فریال تالپور اور دیگر30 ملزمان نامزد ہیں۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ریفرنس کی کاپیاں بنی ہیں کہ نہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا آفس میں جمع کرا دی گئی ہیں ، تفتیشی افسر علی احمد ابڑو سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ جج ارشد ملک نے کہا ریفرنس کی کاپیاں ملزموں کو فراہم کی جائیں تو نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا 28کاپیاں تیار ہوئی ہیں باقی کی تیاری کے لئے وقت درکار ہے۔ وکیل صفائی نے بتایا اقبال خان نوری دوسرے ریفرنس میں گرفتار ہیں، زین ملک بون میرو کے مرض میں مبتلا ہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے زین ملک کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا ملزم اعظم وزیر ملک سے باہر ہیں انٹر پول کے زریعے رابطہ کیا ہے وکیل صفائی نے کہا ناصر عبداللہ بھی ملک سے باہر ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فارن نیشنلٹی ہولڈر پر نیب کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔

2002 میں نیب کے قانون میں ترامیم کی گئی جس کے بعد فارن نینشل ہولڈر کو گرفتار نہیں کر سکتے 2002 سے پہلے نیب کے قانون میں ترمیم نہیں کی گئی تھی جس وجہ سے فارن نیشنلٹی ہولڈر کو گرفتار کیا جا سکتا تھا۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک کے پوائنٹ کو دیکھنا ہو گا جس پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا ملزمان کا رول دیکھا جائے گا کہ ریفرنس میں ملزمان کا رول کتنا اہم ہے۔ جج ارشد ملک نے استفسار کیا ریفرنس کی کاپیوں کی تیاری کب تک ممکن ہے ۔

جس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا دس دن کا ٹائم درکار ہوگا۔ غیر حاضر ملزمان سے متعلق سوال پر عدالت نے پراسیکیوٹر نیب سے مکالمے میں کہا ایک ہی بندہ سارا کام کر رہا ہے آپکا ٹیم ورک نہیں ہے، پراسیکیوٹر نیب نے بتایا تفتیشی ہی پہلے بھی کیس دیکھ رہے تھے اب بھی انہی کو معلوم ہے۔ جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے ایک بندہ کس طرح سے یہ سب کرے گا، بعد ازاں جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

آصف زرداری کی طلبی پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، احاطہ عدالت میں پیپلزپارٹی کارکنوں سمیت تمام غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے اہلکار احتساب عدالت کی سیکورٹی پر مامور تھے۔ احتساب عدالت پیشی سے واپسی پر ایک صحافی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف ایک اور کیس کھل گیا، کوئی خطرہ تو نہیں۔تو اس کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ الحمد للہ، یہ سب رمضان کی برکت ہے۔ایک دوسرے صحافی نے جب آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ آپ عید کی نماز کہاں پڑھیں گے؟ تو انہوں نے مخصو ص انداز میں مسکرا کر کہا ، دیکھتے ہیں جج کہاں گزارنے دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…