اسلام آباد (این این آئی) آصف زر داری نے پارک لین کمپنی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے نوٹسز کا جواب نیب ٹیم کے حوالے کر دیا۔ آصف زرداری نے 55 سوالوں کے تحریری جواب دے دیئے۔ جواب میں کہا گیا کہ پارتھینون کمپنی کو نیشنل بینک کے ڈیڑھ ارب روپے قرض کا علم نہیں، پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ۔
محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔آصف زرداری نے جواب میں کہا کہ پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستعفی ہوا، میرا اور بلاول بھٹو کا پارتھینون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، پارک لین کمپنی میں ایک چھوٹا شراکت دار ہوں، نجی کمپنی سے متعلق نیب کا سوالنامہ اختیارات سے تجاوز ہے۔