اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وفاقی وزیروں کو ایسے کیا اختیارات مل گئے جو اس سے پہلے کبھی نہ تھے

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ وفاقی وزراء کو اس قدر بااختیار بنا دیا گیا ہے جتنے وہ پہلے کبھی نہ تھے۔ بیورو کریسی کے لئے اصلاحات کا فائدہ کابینہ ارکان کو پہنچا ہے۔ گوکہ اس پر عملدرآمد ہونا ابھی باقی ہے تاہم وفاقی کابینہ نے فیصلے پہلے ہی کر لئے ہیں۔ وفاقی وزراء کو اپنی متعلقہ حدود میں اہم اور کلیدی بیورو کریٹس کی تقرریوں میں اہم کردار ہوگا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی منظور کردہ سول بیورو کریسی سے متعلق دو بڑی اصلاحات درحقیقت وفاقی وزراء کے زیادہ بااختیار ہونے کی صورت میں سامنے آئی ہیں۔ بظاہر ان اصلاحات کو بیورو کریسی میں بہتری کیلئے متعارف کرایا گیا تھا لیکن بیورو کریسی میں ذرائع کا خیال ہے کہ مذکورہ اقدامات سے بیورو کریسی مزید کمزور اور سیاست زدہ ہوگی۔ وفاقی سیکرٹریوں کے تقرر میں متعلقہ وفاقی وزیر کی رضامندی حاصل کرنا ہوگی۔ اسی طرح کارپوریشنز، متعلقہ محکموں، اتھارٹیز اور ریگولیٹری اداروں کے سربراہوں کی تقرریوں میں متعلقہ وزراء پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہو جائیں گے۔ بیورو کریسی پر ان کی گرفت مضبوط ہو جائے گی۔ قبل ازیں سیکرٹریوں کے تقرر میں وزراء کا کوئی کردار نہیں ہوتا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ابتداء میں جب سول سروس اصلاحات کی تجویز کابینہ میں متعارف کرائی گئی، اس کا مقصد میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں اور ان کی میعاد کو یقینی بنانا تھا لیکن اس کا انجام کلیدی سرکاری عہدوں پر تقرریوں میں وزراء کو اہم کردار دیئے جانے پر ہوا۔ بااثر وزراء کا ایک گروپ وزیراعظم کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہا کہ جب وزراء کو اپنی وزارتوں کی کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے تو انہیں متعلقہ حکام کی تقرریوں میں رائے کا بھی اختیار دیا جائے۔

وفاقی سیکرٹری کی تقرری کے لئے متعلقہ وزیر کو بھی سلیکشن کمیٹی کا رُکن بنایا گیا ہے۔ اپنی تقرری کے بعد وفاقی سیکرٹری اوّل 6 ماہ آزمائش پر ہوتا ہے۔ اس کا تسلسل وزیراعظم اور انچارج وزیر کی جانب سے کارکردگی جائزہ رپورٹ سے مشروط ہے۔ تقرری کی میعاد جو پہلے تین سال تھی، مشکل ہی سے اس کا لحاظ رکھا گیا۔ اب یہ گھٹا کر دو سال کر دی گئی ہے۔ جس میں سال بھر توسیع کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

اس میں بھی متعلقہ وزیر کا کہا اہمیت کا حامل ہوگا۔ ایک اور کابینہ فیصلے کے تحت 65 وفاقی محکموں کے سربراہوں کی تقرری کیلئے سلیکشن کمیٹی کا سربراہ وفاقی وزیر اور اسی وزارت کا سیکرٹری اور تقرری کا انحصار اس وزیر پر ہوگا۔ وہی وزیر اور سیکرٹری عہدے کے لئے معیار، اہلیت اور مطلوب مہارت طے کریں گے۔ سلیکشن کمیٹی ہی کام کیلئے اہلیت کا معیار طے کرے گی۔ متعلقہ محکمہ کثیرالاشاعت اخبارات میں عہدے کے لئے اشتہار شائع کرائے گا۔ ڈویژن اہل امیدواروں کی فہرست جائزے کے لئے سلیکشن کمیٹی کو دے گا جسے محدود کرنے کے بعد انٹرویوز کا اہتمام کیا جائے گا۔ تب سلیکشن کمیٹی تین سے پانچ امیدواروں کے نام تقرری کے لئے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…