اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر ہیلتھ اینڈ ریگولیشن عامر کیانی کا ناقص کارکردگی کی بنا پر وزارت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ یہ فیصلہ ملک بھر مین دواؤں کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے نتیجہ میں کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے دواؤں کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا تھا لیکن فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے یہ اضافہ 100 فیدص کردیا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان سخت نالاں تھے اور اضافہ کے سبب عامر کیانیا ور خان عامر کیانی کی نااہلی پر سخت نالاں ہیں اور انہیں وزارت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے عامر کیانی راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے
جبکہ راولپنڈی میں پراپرٹی کا سرغنہ کے طور پر شہر میں مشہور ہیں۔ ان کی توجہ وزارت کی بجائے شہر میں ج ائیدادوں کی خرید و فروخت پر رہتی ہے ان کی موجودگی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ بھی کرپٹ افسر کو بنایا گیا جس کو عمران خان نے علیحدہ کردیا تھا جس نے عدالت سے اب حکم امتناعی لے رکھا ہے۔ حالیہ دواؤں میں سو فیصد اضافہ بھی عامر کیانی اور کمپنیوں کے مابین ملی بھگت کا نتیجہ ہے یہ اضافہ کیانی کی ناہلی یا مٹھی گرم ہونے کانتیجہ ہے جس کانوٹس عمران خان نے لیلیا ہے اورنااہل وزیر عامر کیانی سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیاہے۔