ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

پشاور آرمی پبلک سکول پر دہشتگرد حملے کے بعد بنائی گئی فوجی عدالتوں سے کتنے سزا یافتہ دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی ؟ آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے کہا ہے کہ 2014میں پشاور آرمی پبلک سکول پر دہشتگرد حملے کے بعد بنائی گئی فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دہشتگردوں میں 56کو اس وقت تک پھانسی دیدی گئی ہے جبکہ 254کی پھانسی کے خلاف اپیلیں اس وقت اعلیٰ عدالتوں میں زیر غور ہیں ۔اتوار کو فوجی عدالتوں کی کارکر دگی سے متعلق تازہ تفصیلات جاری کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ

فوجی عدالتیں بننے کے بعد مرکزی حکومت نے کارروائی کیلئے 717دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوائے ہیں 717میں سے 546پر فیصلہ ہو چکا ہے ۔بیان کے مطابق فیصلہ ہونے والے کیسو ں میں 310دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا جبکہ 234کو مختلف مدت کی قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے جس میں کم سے کم سزا پانچ سال ہے ٗدو ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے ۔بیان میں کہاگیا کہ کئی ملزمان نے اپنی سزاؤں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن کو پھانسی کی سزائیں دی گئی ہیں ان میں ماسٹر مائنڈ ٗ سہولت کار اور دہشتگردی کی کارروائی میں حصہ لینے والے شامل ہیں جن بڑے حملوں میں ملوث افراد کو سزائیں دی گئی ہیں ان حملوں میں 16دسمبر 2014میں اے پی ایس پر حملہ ٗ ستمبر 2008میں میرٹ ہوٹل اسلام آباد پر حملہ ٗ دسمبر 2009میں راولپنڈی پریڈ لائن مسجد پر حملہ ٗ 2009دسمبر میں آئی ایس آئی کے ملتان کے دفتر پر حملہ ٗ اپریل 2009میں فوجی کمانڈوز پر حملہ کیا گیا جن میں دو افسران سمیت چار کمانڈو شہید ہوئے تھے ۔بیان کے مطابق سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر نومبر 2010میں حملہ ٗ اپریل 2012میں بنوں میں جیل پر حملہ ٗ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں اپریل 2012میں فرقہ وارانہ دہشتگرد حملہ ٗ جون 2013میں شمالی علاقہ جات کے ناگا پربت میں غیر ملکی سیاح پر حملہ ٗ 2013کواگست میں شمالی علاقہ کے چلاس میں دہشتگردانہ حملہ کیا گیا

جس میں سیکورٹی اہلکار اور سویلین شہید ہوئے تھے ۔2014میں کراچی میں ایس ایس پی چوہدری اسلم پر دہشتگردانہ حملہ ٗ جون 2014میں کراچی ائیر پورٹ پر حملہ ٗ 2015 کواپریل میں سماجی کارکن سبین محمود پر دہشتگردانہ حملہ ٗ 2015کو مئی میں صفورہ گھوٹھ میں بس پر دہشتگردانہ حملہ ٗ جنوری 2016ء میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملہ اور جون 2016ء میں امجد صابر پر حملہ شامل ہے ۔بیان کے مطابق پشاور حملے میں ملوث پانچ دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ہے ٗکمانڈوزحملہ میں ایک دہشتگرد ٗ بنوں جیل پر حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کو پھانسی دی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…