پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کا دور حکومت، 10 سال پہلے پاکستان کاقرضہ 6 ہزارارب روپے تھا اورآج پاکستان کتنے ہزارارب روپے کامقروض ہے،؟افسوسناک انکشافات

7  جولائی  2018

کوہاٹ (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 10 سالوں میں پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نے ملک کوتباہ کردیا ہے، 10 سال پہلے پاکستان کاقرضہ 6 ہزارارب روپے تھا، آج پاکستان 27 ہزارارب روپے کامقروض ہے، ہرپاکستانی ایک لاکھ 60 ہزارروپے کامقروض ہے، ادارے غیرسیاسی ہوں تو قوم ترقی کرتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا ملی ٗ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے قانون کی بالادستی لانا ہوگی ،

ہماری حکومت آئی تو گورنر ہاؤسزعوام کیلئے ہونگے،بیرون ملک میں پکڑے جانیوالے کسی چور کو 40گاڑیوں کا پروٹوکول نہیں ملتا ،بیرون ملک کسی چور کو ’کیوں نکالا‘ کہنے کی جرات نہیں ہوتی ہے، شہبازشریف کے پیرس پر بارش ہوئی تو لاہور نکل آیا،مولانا فضل الرحمان کیلئے اقتدار سے باہر رہنا ایسا ہی ہے جیسے پانی سے باہر مچھلی،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے، پاکستان میں جو خوبصورتی ہے وہ سوئٹزرلینڈ میں بھی نہیں، اگر صحیح طرح اس زمین کو استعمال کریں تو دنیا کو اناج بھیج سکتے ہیں۔کوہاٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ایک قوم خوشحال کیسے ہوتی ہے اور تباہ کیسے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، دوسرا مسئلہ ہر دوسرے دن مہنگائی کا بڑھنا ہے، جیسے جیسے مہنگائی ہوتی ہے، غربت بڑھ جاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جو خوبصورتی ہے وہ سوئٹزرلینڈ میں بھی نہیں، اگر صحیح طرح اس زمین کو استعمال کریں تو دنیا کو اناج بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ نے پاکستان میں زرخیز زمین دی، کوئلہ، سونا، تانبا، گیس اور مختلف معدنیات یہاں ہیں، ہم ہر چیز پاکستان میں اْگا سکتے ہیں لیکن ان سارے وسائل کے باوجود ملک کی آدھی آبادی غربت کی لکیر کے قریب ہے۔عمران خان نے کہا کہ کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں،

اگر بچے کو تعلیم ہی نہیں دیتے تو وہ کیسے اپنوں کا خیال رکھے گا، گندا پانی پینے کی وجہ سے ہر سال ڈیڑھ سے 2 لاکھ بچے مرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں کوئی چور پر پکڑا جائے تو اسے 40 گاڑیوں کا پروٹوکول نہیں ملتا، سوئٹزرلینڈ کے سرکاری سکولوں کے بچے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ 10 سال میں دونوں پارٹیوں نے ملک کو لوٹا، آج بچہ بچہ مقروض ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 سال پہلے پاکستان کاقرضہ 6 ہزارارب روپے تھا،

آج پاکستان 27 ہزارارب روپے کامقروض ہے، ہرپاکستانی ایک لاکھ 60 ہزارروپے کامقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیسا کدھر گیا، 22 سال پہلے میں نے کہا تھا کہ کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرپشن قوم کو مقروض کردیتی ہے، ادارے تباہ کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب رہنما کرپشن کرتا ہے تو وہ باقیوں کو بھی نہیں روک سکتا، میں سب سے پہلے کرپشن ختم کروں گا، ملک میں ادارے مضبوط کروں گا، میں انہی پاکستانیوں سے پیسا اکٹھا کرکے دکھاؤں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کوسوئٹرزلینڈ تو نہیں بناؤں گا البتہ ادارے سوئٹرزلینڈ جیسے ضرور بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب ادارے غیرسیاسی ہوتے ہیں تو قوم ترقی کرتی ہے، ہماری حکومت آئی تو گورنر ہاؤسزعوام کیلئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکرنوجوانوں کے مستقبل کیلئے جدوجہدکریں گے، لوگوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک نہیں جاناپڑیگا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ نے مدینہ کی ریاست میں میرٹ کانظام دیا،

ہم پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنائینگے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 8 ہزارارب ٹیکس اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، 8 ہزارارب ٹیکس اکٹھا کرنا مشکل کام نہیں، 8 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا تو قرضوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔قبل ازیں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے قانون کی بالادستی لانا ہوگی، اس کا مطلب کمزور اور طاقتور سب برابر ہیں، ملک کو دلدل سے نکلانے کیلئے اسلامی اصول اپنانا ہوں گے ،

(ن) لیگ کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کیا آپ نے اللہ کو جواب نہیں دینا؟ سب کو پتا تھا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اللہ نے جتنے موقعے دیئے شاید کسی اور کو ملے ہوں، گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا سنائی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا ملی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ بچوں کے نام پر دنیا کے مہنگے ترین فلیٹس خریدے گئے اور پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،

یہ کسی ملک کا زوال ہے کہ اس کی اخلاقیات ختم ہوجائیں، اچھے اور برے کی تمیز ختم ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن کے خلاف قوم اکٹھی ہو جائے تو تمام مسائل سے باہر نکل سکتے ہیں۔۔عمران خان نے ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سے متعلق راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔درگاہ گولڑہ شریف میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرے 21 سال کھیل کے میدانوں

میں گزرے مجھے پتہ ہے کہ میچ جیتنے پر لوگ پرتپاک استقبال کرتے ہیں اور ہارنے پر انڈے مارتے ہیں لیکن میرا اصول ہے کہ جیت پر اپنے پاؤں زمین سے نہ اٹھنے دو کیوں کہ ہار جیت عارضی اور باقی رہ جانے والی ذات اللہ کی ہے، جو اللہ کے حکم پر عمل نہیں کرتا اس کو ذلت اٹھانی پڑتی ہے اللہ کے حکم پر چلیں، سب کچھ اس کے ہاتھ میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں پاکستان پر قرضہ 27 ہزار ارب تک پہنچ گیا، کرپشن اور چوری نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا جارہا ہے، سابق وزیرِ اعظم کو 30 ہزار کروڑ روپے کا حساب دینا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…