لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کے مدمقابل (ن) لیگ کے امیدوار راجہ قمرالاسلام وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار۔ راجہ قمرالاسلام کی وجہ سے شہبازشریف کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ صاف پانی کرپشن کیس میں ن لیگی رہنما انجینیرقمرالاسلام کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔انجینیرقمرالاسلام نے کئی چیزیں بھی تسلیم کر لی ہیں۔
جس کے بعد انجینیرقمرالاسلام سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔کیونکہ انہوں نے کئی معاملات میں شہباز شریف کےکردار سے متعلق بھی بتایا ہے اور اس کے بعد ہی نیب نے شہباز شریف کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پروگرام کے دوران صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں کچھ بڑی گرفتاریاں ہوں گی۔جب کہ 56 کمپنیو ں کے سکینڈل میں شہباز شریف،،فواد حسن فواد اور حمزہ شہباز کی گرفتاری متوقع ہے۔