اسلام آباد /لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خا ن کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 59اوار این اے 63اور صوبائی اسمبلی کے دوحلقوں پی پی 10اور پی پی 12کو خالی چھوڑتے ہوئے اپنے کسی امیدوار کونامزد نہ کیا،
اٹک کے صوبائی حلقہ پی پی تھری سے بھی چوہدری نثار کے بہنوئی اور سابق ایم پی اے ملک آصف کو ٹکٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی جن ٹکٹوں کا اعلان کیاگیاہے ان میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خا ن کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 59اوار این اے 63اور صوبائی اسمبلی کے دوحلقوں پی پی 10اور پی پی 12کے لئے (ن) لیگ کا کوئی امیدوار نامزد نہیں کیاگیا جبکہ اٹک سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی تھری سے چوہدری نثار علی خان کے بہنوئی اور سابق ایم پی اے ملک آصف کو ٹکٹ جاری کردیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرپرویز رشید نے دعویٰ کیاتھا کہ حلقہ این اے 59 سے انجینئر قمر الاسلام اوار این اے 63 کیلئے سردار ممتاز کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں ، دریں اثناء چوہدری نثار نے ان حلقو ں سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیاتھا ۔ مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خا ن کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 59اوار این اے 63اور صوبائی اسمبلی کے دوحلقوں پی پی 10اور پی پی 12کو خالی چھوڑتے ہوئے اپنے کسی امیدوار کونامزد نہ کیا، اٹک کے صوبائی حلقہ پی پی تھری سے بھی چوہدری نثار کے بہنوئی اور سابق ایم پی اے ملک آصف کو ٹکٹ جاری کردیا۔