جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

سینٹ انتخابات :پولنگ کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن کا ایسا اعلان کہ تمام سیاسی جماعتیں ہل کر رہ گئیں،کیا ہونیوالا ہے

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے  کہا  ہے  کہ ووٹ کی رازداری برقراررکھنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،ہم  الیکشن کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں، ووٹ کے تقدس کو بحال رکھنے کے لئے ریٹرننگ آفیسرزکو سخت ہدایات کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے پارلیمنٹ ہا ئو س اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن کیلئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کا دورہ کیا اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے

کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں  نے کہا  کچھ جگہوں سے شکایات آرہی تھیں کہ ووٹرپرچی جیب میں ڈال کرباہرلے آتے ہیں ۔ ووٹ کے تقدس کو بحال رکھنے کے لئے ریٹرننگ آفیسرزکو سخت ہدایات کی ہیں ، ہم  الیکشن کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن واضح کیا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔دریں اثنا فاٹا  سے   رکن قومی اسمبلی شہاب الدین  نے  فاٹا کے لیے پوری قومی اسمبلی کو الیکٹورل کالج بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کابائیکاٹ   کردیا اور کہاکہ  فاٹا کے نمائندہ ووٹ ڈال رہے ہیں، ہم الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ، ایک طرف چھ ارکان کا ٹولہ ہے اور دوسری طرف 5 فاٹا کے ارکان ہیں۔یہ صورتحال ہارس ٹریڈنگ کا سبب بن رہی ہے۔ ہفتہ کویہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   کہاکہ آج کا دن مبارک ہے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن کمیٹی نے ہماری بات نہیں سنی۔الیکشن رفارمز ناگزیر تھے مشرف کے زمانہ میں ایک ممبر ایک ووٹ ڈالتا تھا ایک ممبر قومی اسمبلی ایک ووٹ اب ایک ممبر چار ووٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹورل کالج بارہ افراد پر مشتمل تھا ۔لیکن چار کو منتخب کرنا ہے ہم نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی۔

چھ فاٹا ارکان  چارفاٹا کے سینٹر منتخب کر رہے  ہیں پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی میں نے بار بار رفارمز کمیٹی کو خط لکھے لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کتنی بولی لگی ہے ہمیں شرمندگی ہوتی ہے، شہاب الدین  نے کہاکہ  چار فاٹا کے نمائندہ ووٹ ڈال رہے ہیں ہم الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیںمیرا بیٹا بھی الیکشن لڑ رہا ہے لیکن صوتحال بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فاٹا ٹرائبل ایریا ہے فاٹا کے لیے پوری قومی اسمبلی کو الیکٹورل کالج بنایا جائے۔ شہاب الدین  نے کہا کہ ایک طرف چھ ارکان کا ٹولہ ہے اور دوسری طرف 5 فاٹا کے ارکان ہیں۔یہ صورتحال ہارس ٹریڈنگ کا سبب بن رہی ہے وفاقی دارالحکومت کے دو امیدواروں کیلئے ووٹنگ میں حصہ لیا ہے فاٹا کیلئے سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…