ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوئٹہ:ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(سی پی پی) اسمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر فائرنگ نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں ڈی ایس پی حمیداللہ دستی محفوظ رہے لیکن ان کے دونوں محافظ شدید زخمی ہوگئے۔ رضاکاروں نے دونوں زخمیوں کو فوری طور

پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گھر سے دفتر جانے کے لیے نکلے تاہم جب ان کی گاڑی اسمنگلی روڈ پر پہنچی تو وہاں پہلے سے گھات لگائے 2 حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم دونوں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق حمیداللہ دستی ڈی ایس پی پراسیکیوٹنگ تعینات ہیں اور واقعے کے وقت وہ کیسز کی پیروی کے لیے عدالت جا رہے تھے۔واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔واقعے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی)کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ ڈی ایس پی حمید اللہ معمول کے مطابق ہائیکورٹ جا رہے تھے۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق 3 افراد نے گاڑی پر دو اطراف سے فائرنگ کی۔ڈی آئی جی کے مطابق گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے ڈی ایس پی محفوظ رہے تاہم 2 اہلکار گاڑی کے پچھلے حصے میں ہونے کی وجہ سے فائرنگ کی زد میں آئے۔عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی تھیں تاہم انہیں سر پر گولیاں لگیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اکثر وبیشتر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔رواں ماہ 14 فروری کو بھی کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…