منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس ، متحدہ بانی 30 روز میں طلب،برطانوی اخبار میں اشتہا ر شائع

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ قومی موومنٹ کو طلب کرلیا،برطانوی اخبار میں شائع نوٹس کے مطابق بانی متحدہ کو 30 روز میں عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔برطانوی اخبار میں یہ اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی طرف سے شائع کرایا گیا ہے۔اشتہار میں بانی متحدہ کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ وہ اشتہار کی اشاعت کے بعد 30 یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

برطانوی اخبارمیں شائع ہونے والے اس اشتہارمیں بانی ایم کیوایم کے لندن اور کراچی کے پتے درج ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی نمبر 1) کی جانب سے یہ اشتہار برطانوی اخبار ’’دی گارجیئن‘‘ میں شائع کرایا گیا ہے۔یہ بات طے ہے کہ برطانوی اخبار میں یہ قانونی نوٹس وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے توسط سے شائع کیا گیا ہے جس میں بانی متحدہ کو 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔خیال رہے کہ بانی متحدہ کو پاکستان میں سیکڑوں مقدمات کا سامنا ہے تاہم تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستانی حکام نے ان کی پیشی کو ممکن بنانے کے لیے اس طرح کا کوئی اقدام اٹھایا ہے۔نوٹس میں بانی متحدہ کو مجموعہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 87 کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔یہ امکان بھی ہے کہ مذکورہ نوٹس بانی متحدہ کی رہائش گاہ پر بھی بھیجے جائیں اور پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی عدالت نے اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر عمران

فاروق قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے بانی متحدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔مقدمے کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایف آئی اے کو احکامات جاری کیے تھے کہ بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے جس کی وجہ سے اس کیس میں گرفتار ملزمان سید محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم کو سزا سنائے جانے میں تاخیر کا سامنا ہے جنہیں ڈاکٹر

عمران فاروق کے قتل اور منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید رکھا گیا ہے۔اب برطانوی اخبار میں جو نوٹس شائع کیا گیا ہے اس میں بھی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج شاہ رخ ارجمند کا ہی نام درج ہے۔برطانوی اخبار میں جو نوٹس شائع کیا گیا ہے اس میں لکھا ہے کہ : ’’چونکہ ملزم جوکہ نائن زیرو عزیز آباد کراچی کا رہائشی ہے اور جس کا موجودہ پتہ 58۔57 فرسٹ فلور الزبتھ ہاؤس، ہائی

اسٹریٹ، ایج ویئر، مڈل سیکس، ایچ اے 8، 7 ای جے، برطانیہ ہے، اس نے ایف آئی اے اسلام آباد کاؤنٹر ٹیررازم ونگ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/120B/34/109 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 01/2015 بتاریخ 05/12/2015 میں درج جرائم کا ارتکاب کیا ہے(یا مشتبہ طور پر جرائم کا ارتکاب کیا ہے)، اور ملزم کے مفرور (یا خود کو چھپا لینے کی وجہ سے) وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں

لہٰذا مذکورہ مقدمے میں ملزم کی پیشی ضروری ہے اس لیے وہ اس نوٹس کے شائع ہونے کے 30 یوم کے اندر عدالت میں پیش ہوں‘‘۔خیال رہے کہ 50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو دفتر سے گھر جارہے تھے کہ انہیں گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر چاقو اور اینٹوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی موت چاقو حملے کے نتیجے میں آنے والے زخموں کی وجہ سے ہوئی تھی۔ایف آئی اے نے 2015 میں عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہے میں بانی متحدہ اور ایم کیو ایم کے دیگر سینئر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی سال محسن علی سید، معظم خان اور خالد شمیم کو بھی قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا گھا جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور ملزم کاشف خان کامران کی موت ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…