پاکستان کے دلیر سپوتوں سے آمنا سامنا، پاک فوج نے بھارتی کیپٹن سمیت متعدد فوجیوں کی لاشیں بچھا کر رکھ دیںدشمن کی متعدد چوکیاں راکھ کا ڈھیر ، بزدل دشمن مورچے اور لاشیں چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا

5  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کو لائن آف کنٹرول پر پنگا لینا مہنگا پڑ گیا، آزادکشمیر کی شہری آبادی پر فائرنگ کے بعد پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ، پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کی لاشیں بچھا کر رکھ دیں، کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ، بھارتی اخبار کی رپورٹ میں تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد ورکنگ بائونڈری

اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے بعد پاک فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے پونچھ سیکٹر میں دشمن کی لاشیں بچھا کر رکھ دی ہیں۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایل او سی پر بی جی اور پونچھ سیکٹر میں پاک فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کے کیپٹن سمیت 4اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں میں 22سالہ کیپٹن کپل کندو، 28سالہ سپاہی رام، 22سالہ سپاہی شبھام سنگھ اور 42سالہ حوالدار روشن لال شامل ہیں۔ بھارتی وزیر ہنس راج نے پاکستان سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے بھارت مسلسل ورکنگ بائونڈری پر اشتعال انگیزی کا مرتکب ہو رہا تھا۔ بھارتی افواج کی جانب سےورکنگ بائونڈری پر پاکستانی علاقے میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعد پنجاب رینجرز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔ بھارت ورکنگ بائونڈری پر دراصل شہری آبادی کو نشانہ بنا کر پاک فوج کے حوصلے کو کمزور کرنا چاہتاتھا اور اس کا ارادہ ورکنگ بائونڈری پر پاکستانی علاقے میں آباد شہریوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنا تھا مگر پنجاب رینجرز نے بھارت کی یہ چال اسی پر الٹ دی ،

بجائے پاکستانی علاقے سے نقل مکانی ہوتی ، دشمن کی چوکیوں کو اڑتا دیکھ کر اس کے شہریوں نے علاقہ چھوڑ کر نقل مکانی شروع کردی۔ ورکنگ بائونڈری پر چال الٹتی دیکھ کر بھارت نے ایل او سی کا رخ کیا اور دوبارہ سے ایل او سی پر شہری آبادی پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے بمباری شروع کر رکھی ہے۔آزادکشمیر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارتی گولہ باری سے سب سے زیادہ متاثر

علاقے کوٹلی، فارورڈ کہوٹہ کے ہوئے ہیں ۔ کوٹلی کے علاقے چڑھوئی اور فارورڈ کہوٹہ کے علاقے نیزہ پیر، فتح پور ، چاند ٹیکری، اور دیگر جگہوں پر بھارتی فوج مسلسل گولہ باری کر رہی ہے جس کا پاک فوج بھی بھرپور جواب دے رہی ہے اور دشمن کی متعدد چوکیوں کو اڑا دیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…