اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف نے ثناء اللہ کا استعفیٰ لیکر خود لیکرآنیکا وعدہ کیا تھالیکن استعفیٰ آیا اور نہ وہ خود آئے،اب جو ہوگا دنیا دیکھے گی،پیر حمید الدین سیالوی نے بڑااعلان کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے سجادہ نعشین خواجہ پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ختم نبوت کی فیصلہ کن تحریک 13 جنوری کو لاہور سے شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ لیکر خود لے کرآنے کا وعدہ کیا تھالیکن نہ استعفیٰ آیا اور نہ وہ خود آئے۔اس سلسلہ میں حکومت

نت نئی چالیں چل رہی ہے علماء و مشائخ کو تقسیم کرنے کا حکومتی ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے ملک بھر کے علماء مشائخ سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ہدائت کی کہ احتجاجی تحریک میں بلوچستان سندھ کے پی کے سمیت ملک بھر سے قافلے لے کر شامل ہوں۔انھوں نے کہاکہ ہماری تحریک 13 جنوری کے بعد ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ پاکستان میں نفاذ شریعت تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے تمام یہود ی قوتیں اکھٹی ہوچکی ہیں لہذٰا میری تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلام کی بقاء کے لیے متحد ہو جائیں،پیر سیال نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست قرار دینے اور پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے سنگین الزامات لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…