سرگودہا (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کی دو رکنی کمیٹی نے پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی اور ان سے ختم نبوت کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی نے ایک بار پھرصوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفے کے مطالبے سے دستبردار ہونے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے موقف سے پچھے نہیں ہٹیں گے۔ معلوم ہوا کہ شہباز شریف نے سعودی عرب روانگی سے پہلے
پیر امین الحسنات اور غلام محمد سیالوی کو مذاکرات کا ٹاسک سونپاتھا۔جنہوں نے بات چیت کی تو پیر صاحب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے وعدہ خلافی کی اس لئے رانا ثناء اللہ کے استعفے پر ہی بات چیت ہو سکتی ہے، پیر صاحب کی ڈیڈ لائن پر تحفظ ختم نبوت کانفرنس 31 دسمبر کو تونسہ شریف میں ہوگی جبکہ چارجنوری کو لاہور میں داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔علاوہ ازیں سرگودھا شہر میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے اکرام مولانا اکرم طوفانی، نور محمد ہزاروی ،قاری عبدالوحید، ڈاکٹر ارشد شاہد، محمد آصف، مولانا فاروق علوی،خواجہ محمد طارق نے کہا کہ ختم نبوت سیال شریف کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے جسے بیرونی آقاوں کے اشارہ پر چھیڑا گیا۔ختم نبوت پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رانا ثناء اللہ اپنا بیان واپس لے کر استعفی دیں۔ وزیراعلی پنجاب کی دو رکنی کمیٹی نے پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی اور ان سے ختم نبوت کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی نے ایک بار پھرصوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفے کے مطالبے سے دستبردار ہونے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے موقف سے پچھے نہیں ہٹیں گے۔ معلوم ہوا کہ شہباز شریف نے سعودی عرب روانگی سے پہلے پیر امین الحسنات اور غلام محمد سیالوی کو مذاکرات کا ٹاسک سونپاتھا۔