اسلام آباد ( آن لائن ) بھارت نے حضرت خواجہ ناظم الدین کے عرس پرجانے والے 192پاکستانی زائرین کی ویز ا کی درخواستیں مسترد کرکے پاک ، بھارت 1974ء معاہد ہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ ، یکم جنوری 2018ء سے شروع ہونے والے عرس پر پاکستانی زائرین شریک نہیں ہوسکیں گے، دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مذہبی رسوما ت اور تقریبات میں شرکت
کیلئے غرض سے ویز ا جاری کرنے کے معاہد ہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانی عرس میں شرکت نہیں سکیں گے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان نے سکھ یاتروں کیلئے ٹرین روانہ کی تھی مگر بھارت کی جانب سے سکھوں کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی اور گرو ارجن دیو کی برسی میں شرکت نہیں کرپائے ، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان فاصلوں کو مزید بڑھایا جارہا ہے