ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

حدیبیہ پیپر مل کیس پر شریف خاندان کو بہت بڑی چھوٹ ملی لیکن ۔۔۔! اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالتیں فیصلوں سے اعتماد قائم کرتی ہیں وضاحتوں سے نہیں، جب حدیبیہ جیسے فیصلے آئیں گے تو عدالتوں پر عوام کا اعتماد کم ہوگا،بے نظیر بھٹو کی اسمبلی تحلیل کرنی ہوتو کرپشن کا الزام ہی کافی ہے جبکہ نواز شریف حکومت میں کرپشن ثابت ہوجائے تو اسمبلیاں تحلیل نہیں ہو سکتیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس پر شریف خاندان کو بہت بڑی چھوٹ ملی لیکن فوجداری مقدمے پر کوئی چھوٹ نہیں ملتی، قتل کے ملزم کو 20 سال بعد بھی سزا ملتی ہے اور آئین کے مطابق تفتیش اور فوجداری مقدمے کو روکا بھی نہیں جاسکتا، دیوانی مقدمات میں اپیل دائر کرنے کے لیے میعاد ہوتی ہے جبکہ فراڈ منی لانڈرنگ کیس میں کوئی زائدالمیعاد نہیں ہوتی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ حدیبیہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی سمجھ سے بالاتر ہے، اعلی عدلیہ نے شریف خاندان پر بہت ہلکا ہاتھ رکھا ہے، جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی غلط فیصلہ دیا۔ عدالتیں فیصلوں سے اعتماد قائم کرتی ہیں وضاحتوں سے نہیں، جب حدیبیہ جیسے فیصلے آئیں گے تو عدالتوں پر عوام کا اعتماد کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے نااہلی کیس میں عدالت کو ساری منی ٹریل دی جبکہ نواز شریف نے تو ایک کاغذ بھی نہ دیا کیلیبری فونٹ اور قطری خط جھوٹ پر مبنی تھا۔انہوں نے کہا کہ اقامہ تو ایک سنگین جرم ہے اقاموں کی بنیاد پر غیر ملکی خفیہ بینکوں میں پیسے رکھے جاتے ہیں، وزیراعظم آپ پاکستان کے ہوں اور ملازمت کہیں اور کرتے ہوں، بے نظیر بھٹو کی اسمبلی تحلیل کرنی ہوتو کرپشن کا الزام ہی کافی ہے جبکہ نواز شریف حکومت میں کرپشن ثابت ہوجائے تو اسمبلیاں تحلیل نہیں ہو سکتیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…