جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کے درمیان اندرون خانہ کیا کچھ چل رہا ہے،بڑا انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کو آخر کار مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا یہی اس کے مفاد میں ہے ، دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں،بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت بنیادی ایشوز پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں،ہمارے تمام دشمن ایک ہوگئے ہیں اور ایک دوسرے کی گود میں بیٹھے ہیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمیں ہر صورت جیتنا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ مقبوضہ وادی میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف وزری جاری ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، کشمیریوں کی قتل وغارت بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ایک سوال کے جواب میں مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے سینے پر گولی کھائی لیکن پیٹھ نہیں دکھائی۔ افغان سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے جس کے شواہد موجود ہیں۔ ہمارے سارے علاقے کلیئر ہیں، دہشتگرد سرحد پار سے آتے ہیں۔ افغان انتظامیہ کی اپنی سر زمین پر رٹ موجود نہیں ہے۔ ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے افغانستان میں امن اور استحکام کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں اصل ضرورت قومی اتحاد اور یکجہتی کی ہے۔ پاکستان اندرونی انتشار اور خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…