ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کلبھوشن کی ماں سے ملاقات کا معاملہ،پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کے حوالے سے بھارت کا جواب موصول ہوگیا ہے البتہ اس کی ماں اور کسی سفارتکار سے ملاقات کے معاملے پر پاکستان نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری

ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے ا ستعمال کی خبروں پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، وادی کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی خبریں گردش میں ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اس سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کے تحت تحقیقات ہونی چاہیے۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق خبروں کی تصدیق لازمی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت آزاد انسانی حقوق مشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے۔ترجمان نے ممبئی حملوں کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ گزشتہ روز ممبئی حملہ کیس میں اے ٹی سی میں پیش ہوئیں اور عدالت کوبتایا کہ بھارتی گواہوں کے بیانات نہ آنے سے تحقیقات آگے نہیں بڑھ رہیں۔پاک امریکا تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نئی امریکی پالیسی کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں اختلافات موجو دہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ،امریکی تعلقات مذاکرات کے ذریعے بہتر ہوجائیں گے اس سلسلے میں دونوں ممالک

کی اعلی قیادت کے درمیان بات چیت جاری ہے ، امریکی وزیر دفاع بھی جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ،انہوں نے مزید کہا کہ جنرل نکلسن کے بیانات نئے نہیں ہیں، ہم جنرل نکلسن کے بیانات سے پہلے ہی اختلاف کرچکے ہیں۔ سعودی عرب میں اسلامی اتحاد کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسلامی اتحادکوتجربات سے فائدہ پہنچا نے کی پیشکش کی ہے، حالیہ فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے پہلے اجلاس میں پیش

رفت ہوئی ہے اور اہم تجاویز زیر غور ہیں، انہوں نے بتایا کہ شدت پسندی سے نمٹنے اور میڈیا مہم پر بھی تبادلہ خیال ہوا جب کہ انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون اور مشترکہ مشقوں کی تجویز زیر غور رہی۔کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ترجمان نے بتایا کہ بھارت کا کل بھوشن سے متعلق جواب پاکستان کو موصول ہوچکا ہے جس پر غور کیاجارہا ہے تاہم کلبھوشن کی بیوی سے ملاقات کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ حافظ سعید کو عدالت نے رہا کیا تھا۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں افیون کی کاشت پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، افیون اور پوست دہشت گردوں کے لیے ایک بڑا ذریعہ آمدن ہے، اس سلسلے میں افغان حکومت اور اتحادی افواج کوعالمی معاہدوں کے مطابق اقدامات کرنے چاہئیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی روسی صدر کی دعوت پر شنگھائی تعاون کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے، اس کے علاوہ وزیر خارجہ خواجہ آصف آزبائیجان میں ساتویں سہہ فریقی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کیلئے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…