نئی دہلی (آن لائن)بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے اپنے پاکستانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی ،دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجیت ڈوول نے پاکستانی ہم منصب
کے ساتھ پٹھان ائیر بیس پر حملے میں ملوث مشتبہ ملزمان کاشف جان اور شاہد لطیف کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور ثبوتوں پر تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ جیش محمد کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا ہے تاہم مذاکرات کے عمل میں اجییت ڈوول نے بھارت میں حملوں میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوول کی جانب سے اپنے ہم پاکستانی منصب کے ساتھ بات چیت کا ایک اور مقصد یہ بھی تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی حکومت کے تحت اسلام آباد کی صورت حال کو جانچا جا سکے۔