بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ختم نبوت کا حلف نامہ اصل شکل میں بحال

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میںکاغذات نامزدگی میں ختم نبوتؐ پر ایمان کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال کرنے کی انتخابی اصلاحات قانون 2017 میں ترمیم اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ہے،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا بل حکومت یا کسی فرد کا نہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پر مشتمل تھا 21 جولائی 2017 کو جو رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی اس میں ختم نبوت کے حلف کی بجائے اقرار کا لفظ شامل ہوا

جس کی نشاندہی سینیٹ میں ہوئی اور وہاں ہم نے اس کی بحالی کا کہا تاہم ایسا نہ ہو سکا ختم نبوتؐ پر ایمان کے خلاف کسی سوچ سے منسلک ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی روک کر انتخابی بل 2017 میں ترمیم پیش کرنے کی تحریک وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بعد ازاں بل میں ترمیم ایوان میں پیش کی جس کی شق وار منظوری لی گئی۔ اقلیتوں کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو کنڈکٹ آف الیکشن 2002 کی شق 7 بی اور 7 سی میں بھی ترمیم پیش کی گئی۔ بعدازاں زاہد حامد نے ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔قومی اسمبلی میں وضاحت کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ بل تین سال کی محنت و لگن سے تیار کیا تھا، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے کل 125 اجلاس ہوئے، تمام جماعتیں موجود تھیں، ہر شق پر اتفاق رائے میں سب کا کردار ہے، یہ سرکاری بل نہیں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اتنی محنت کے بعد جو نکتہ اٹھایا گیا اس کا ممبران تصور بھی نہیں کرسکتے، ختم نبوت پر ایمان کے خلاف کسی سوچ سے منسلک ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے،

یہ ایک مشترکہ کاوش ہے، کسی فرد کا یا جماعت کا بل نہیں تھا۔وزیر قانون نے کہا کہ 21 جولائی 2017 کی رپورٹ میں یہ اقرار نامہ تھا جس پر اب اعتراض کیا جارہا ہے، کسی کا تصور بھی نہیں تھا کہ ایسا نکتہ اٹھ سکتا ہے، پہلے والے میں حلف تھا دوسرے میں اقرار ہے، اس پر بحث قانون دان کریں گے۔ تمام جماعتوں کا اتفاق تھا کہ اس کو نہیں چھیڑنا چاہیے تھا، تمام جماعتوں کا اس کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اتفاق تھا۔ کاغذات نامزدگی میں اس طرح بحال کیا جارہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کنڈکٹ آف الیکشن بل 2002 کی دو شقوں 7 بی اور 7 سی جو اقلیتوں کے حوالے سے ہیں ان دو شقوں کو بھی بحال کردیا جائے اس میں بھی ترمیم کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…