اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران وزیر خزانہ اسحق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی ٹیم دارالحکومت میں ان کے گھر پہنچی اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔نیب کے ترجمان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد
ٹیم کا منسٹر انکلیو میں ان کے گھر جانا ایک رسمی کارروائی تھی، کیونکہ اسحٰق ڈار اس وقت لندن میں موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب ٹیم نے گرفتاری کے احکامات اور تعمیلی سمن وزیر خزانہ کے ملازمین سے وصول کرائے۔دریں اثناء تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ احتساب عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتار نکلنے کے بعد بھی وہ مستعفی نہیں ہوئے جوکہ بہت حیران کن ہے ۔