پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

فوج اور سیاستدانوں میں نیا این آر او ،اختلافات کی خبروں پرپہلی بار آئی ایس پی آر نے دوٹوک جواب دیدیا

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سول ملٹری تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں، سول اور ملٹری میں کوئی تفریق نہیں، دونوں ایک ہیں، سویلین جس ماحول میں رہتے ہیں، وہاں سیاست ہے اور سیاسی سرگرمیوں سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ٗکبھی فنکشنل امور کے حوالے سے کوئی اختلاف ہوبھی تواسے سول ملٹری تعلقات سے منسلک نہ کریں ٗمیں بھی ریٹائر منٹ کے بعد سویلین بن جاؤنگا۔

ڈان لیکس انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہاکہ ڈان لیکس سمیت کسی بھی انکوائری کی رپورٹ کو منظر عام پر لانا حکومت کا دائرہ اختیار ہے اس حوالے سے سفارشات پر وزیر اعظم نے فیصلہ کیا تھا او ر میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس حوالے سے حتمی اتھارٹی وزیر اعظم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حقائق جاننا عوام کا حق ہے، جو ڈان لیکس انکوائری منظرعام پر لا نے کا خواہاں ہے وہ حکومت سے درخواست کرے۔سیاسی جماعتوں کے ساتھ فوج کے ممکنہ این آر او بارے گردش کر نے والی اطلاعات سے متعلق انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ یا الگ ہو کر چلتی رہتی ہیں سیاسی معاملات یا ایسے کسی این آر او کی منظوری سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔چیئرمین سینٹ کی جانب سے عدلیہ اور فوج سمیت ریاستی اداروں میں مکالمے کے حوالے سے سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ مذکورہ تجویز میڈیا آئی ہے ٗ فوج ریاست کا ایک عضوہے اگر کوئی حکومت کوئی ایسی چیز کرتی ہے تو جو کر دار فوج کا ہوگا وہ اس میں شریک ہوگی ۔ افغانستان کے اندر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے جن ٹھکانوں سے ہمیں براہ راست خطرہ تھا ان کے خلاف کارروائی کی گئی ٗ

افغانستان ایک خود مختار ملک ہے افغانستان کے اندر ایسی پناہ گاہوں کے خلاف ہم کارروائی نہیں کرسکتے ان کی اپنی فورس موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کسی دہشت گرد تنظیم کا منظم نیٹ ورک نہیں، شمالی وزیرستان میں بلاامتیاز آپریشن کیا گیا، امریکی وفود کو واضح طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بلاامتیاز آپریشن کیے گئے ہیں اور امریکا کی افغان پالیسی سے متعلق دفتر خارجہ بیان جاری کریگا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ وفاقی حکومت فوجی عدالتوں کو کیس بھیجتی ہے،

حکومت کے فیصلوں کے مطابق دہشت گردوں کے کیس کو آگے چلائے جاتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر قومی پرچم جلائے جانے کی ویڈیو سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی پاکستان کے پرچم کی توہین برداشت نہیں کرسکتا، سب کو معلوم ہے کہ کس کے کہنے پر اور کس نے پرچم کو نذرآتش کیا۔انہوں نے کہاکہ پرچم جلانے والے پاکستانی نہیں ہوسکتے ٗ عوام ان کو معاف کر نے کو تیار نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…