اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی ریلی کے دوران معصوم بچے کی ہلاکت، ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا؟ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کا مقدمہ لالہ موسیٰ تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے، یہ مقدمہ جاں بحق ہونے والے 12سالہ بچے حامد کے چچا کی مدعیت میں لالہ موسیٰ تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ سیاہ رنگ کی پراڈو کے نامعلوم ڈرائیور
کے خلاف درج کیا گیا ہے جب کہ مقدمے کے متن میں نوازشریف کے پروٹوکول کی گاڑی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف موقع پر موجود عینی شاہدین نے کہا کہ بچے کی موت پروٹوکول میں شامل گاڑی کی ٹکر کی وجہ سے ہوئی جبکہ پروٹوکول میں شامل ایمبولینس بھی نہیں رکی، اگر بچے کو وقت پر ہسپتال پہنچا دیا جاتا تو اس کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ یوں یہ بچہ مسلم لیگ (ن) والوں کی بے حسی کی بھینٹ چڑھ گیا۔