راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش سے متعلق سوال کا جواب ہی نہیں بنتا ،سیاسی بات چیت سیاسی دائرہ کار میں ہوتی ہے پاکستان آرمی صرف ملک میں امن اور استحکام کو دیکھ رہی ہے،
جے آئی ٹی کے ساتھ پاک فوج کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ، جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی اس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دو ممبر تھے جنھوں نے سپریم کورٹ کے ماتحت رہ کر محنت اور ایمانداری سے کام کیا، کیس سپریم کورٹ کے پاس جائے گا اور وہی فیصلہ کرے گی،ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنائے اور اس کا احترام کرے۔